LYRICS - AO ZAWWAR E HUSSAIN - MUKHTAR HUSSAIN FATEHPURI - MUHARRAM 1443 - 2021
LYRICS - AO ZAWWAR E HUSSAIN - MUKHTAR HUSSAIN FATEHPURI - MUHARRAM 1443 - 2021
✨Lyrics✨:
کربلا تُم کو بلاتی ہے عزادار حسین۔۔ آؤ زوار حسین
خود لگائیں گے گلے تُم کو سب انصار حسین۔۔۔ آؤ زوار حسین
ایک جانب ہے مقامِ علی اکبر دیکھو
اِک مقام ایسا کہ گہوارہ اصغر دیکھو
ہر جگہ شہ کے عزاداروں کا منظرِ دیکھو
انبیاء اور ملک بھی ہیں عزادار حسین۔۔۔ آؤ زوار حسین
کربلا تُم کو بلاتی ہے عزادار حسین۔۔۔ آؤ زوار حسین
یومِ عاشور زرا کرب و بلا کو دیکھو
خود جہاں ظُلم ھوا اُس کی فضا کو دیکھو
خوں اُگلتی ہوئی تُم خاک شفا کو دیکھو
اب تو ہر قوم ہوئی جاتی ہے بیمارِ حسین۔۔ آؤ زوار حسین
بھائی کی قبر پہ جِس روز کہ آئی خواہر
آؤ زوارو اُسی دن سفر چھلم پر
لحد شاہ تلک ھو گا جو پیدل یہ سفر
دیں گی ھر گام دُعا مادر غمخوار حسین۔۔ آؤ زوار حسین
شہر شبّیر میں آجاؤ فضیلت پاؤ
رزق و اولاد میں اور سانسوں میں برکت پاؤ
زندہ رہ کر بھی یہاں فضل شہادت پاؤ
ھو یہ کوشش کہ ہمیں دیکھ لیں سرکار حسین۔۔ آؤ زوار حسین
چشم کو اشک غمِ شاہ سے تر کرنا ہے
دل میں ہر ناصر شبّیر کے گھر کرنا ہے
سوئے شبّیر کچھ اِس طرح سفر کرنا ہے
ھو صدا آگئے وہ ماجد و مختار حسین۔۔ آؤ زوار حسین
No comments: