LYRICS - ZABT E GIRYA - SHAHID BALTISTANI - MUHARRAM 1443 - 2021
LYRICS - ZABT E GIRYA - SHAHID BALTISTANI - MUHARRAM 1443 - 2021
●●LYRICS ● ●
ضبطِ گریہ
Zabt e Girya
حیّٰ علی لعَزا
حیّٰ علی البُکا
حسین ؑ یا حسینؑ مولا حسینؑ حسینؑ
حسین ؑ یا حسینؑ مولا حسینؑ حسینؑ
ضبطِ گریہ ماتمِ سرور میں ہو سکتا نہیں
سر جھکا کر بیٹھ جو
مجلس میں رو سکتا نہیں
حقِ گریہ ہم عزاداروں سے ہوگا کیا ادا
اَبر کا ٹکڑا سمندر کو بھِگو سکتا نہیں
منکرِ ماتم کے ماتھے پر ہے وہ داغِ سیاہ
آبِ زم زم سے وُضو بھی جسکو دھو سکتا نہیں
آتشِ دوزخ بُجھا دیتا ہے جب اشکِ عزا
کیا یہ آنسو ظلم کی دنیا ڈُبو سکتا نہیں
حسین ؑ یا حسینؑ مولا
حسین ؑ یا حسینؑ مولا
کروٹیں جلتی زمیں پر شہہ کی جسکو یاد ہیں
روزِ عاشورہ تو وہ بستر پہ سو سکتا نہیں
حسین ؑ یا حسینؑ مولا
حسین ؑ یا حسینؑ مولا
شاہ کہتے تھے یہ دنیا بھی ہے عبرت کی جگہ
مرگیا بیٹا جواں اور باپ رو سکتا نہیں
حسین ؑ یا حسینؑ مولا حسینؑ حسینؑ
حسین ؑ یا حسینؑ مولا حسینؑ حسینؑ
نظم ہے یہ یا دُرِ شہوار کی لڑیاں انیسؒ
جوہری بھی اس طرح موتی پِرو سکتا نہیں
ضبطِ گریہ ماتمِ سرور میں ہو سکتا نہیں
حسین ؑ یا حسینؑ مولا حسینؑ حسینؑ
حسین ؑ یا حسینؑ مولا حسینؑ حسینؑ
ا
میرانیسؒ
●●●●●●●●●●●●●●●●●●●
No comments: