LYRICS - YEHI CHARAG JALENGE TO ROSHINI HOGI - FARHAN ALI WARIS - MUHARRAM 1443 - 2021

LYRICS - YEHI CHARAG JALENGE TO ROSHINI HOGI - FARHAN ALI WARIS - MUHARRAM 1443 - 2021



چراغِ عزاء جلاتے رہو
چراغِ عزاء جلاتے رہو

وفا کے پھول کھلاتے رہو


بناؤ نسل عزادار تو خوشی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

==================

بناؤ نسل عزادار تو خوشی ہوگی

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

==================

تبرّاک عقیدت سے یہ بناتے ہیں
علم بھی چھوٹا سا ممبر بھی یہ سجاتے ہیں
پھر اپنی بولی میں نوحے بھی یہ سُناتے ہیں
عزاء کا جزبہ لئے نسل یہ بڑی ہوگی

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
==================


جو ننھے بچّے کراتے مجلسِ سرور(ع
خود آکے فرش بچھاتی ہیں بنتِ پیغمبر(س)
جناں سے ساتھ میں دادی(س) کے آتے ہیں اصغر(ع)
ہاں ساتھ دادی(ع) کے آتے ہیں پھر علی اصغر(ع)
دُعا سکینہ(ع) کے لب پر یہ آرہی ہوگی

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
بناؤ نسل عزادار تو خوشی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
==================


حُسین(ع) راضی ہوں کرنی ہے تربیت ایسی
بناؤ ماتمی بچّوں کو اور نمازی بھی
بساؤ خوں میں عزاداری اور ولائے علی(ع)
شعور و علم و عقیدے کی زندگی ہوگی

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
==================


یہ اِک زمانہ ہے آئے گا اِک زمانہ پِھر
بنے گا ان میں کوئی عالم اور کوئی ذاکر
یہ نوحہ خوان بنیں گے حُسین(ع) کی خاطر
یہ نسل فصلِ عزاء بن کے پھر ہری ہوگی

یہی چراغِ جلیں گے تو روشنی ہوگی
بناؤ نسل عزادار تو خوشی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
==================

دلِ بتول(س) میں اعلٰی ہے مرتبہ ان کا
ہر اِک قدم پہ بڑھانا ہے حوصلہ ان کا
ہمیشہ کرنا ہے ہموار راستہ ان کا
جناب فاطمہ زہرا(س) کو پھر خوشی ہوگی

یہی چراغِ جلیں گے تو روشنی ہوگی
یہی چراغِ جلیں گے تو روشنی ہوگی
==================


اب انہی بچّوں کے ہاتھوں میں ہے عزاداری
انہیں ابھی سےسکھانی ہے تعزیہ داری
ہم ان کو سونپ کے جائیں گے یہ علمداری
عزاء یہ جیسے کہ ہوتی تھی ویسی ہی ہوگی

یہی چراغِ جلیں گے تو روشنی ہوگی
بناؤ نسل عزادار تو خوشی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
==================


انہیں سکھاؤ کہ ہوتی ہے یہ عزاء کیسے
علم سجاتے کسطرح، ذوالجناح کیسے
سبیل پیاسوں کی بنتی ہے جابجا کیسے
عزاء کی ہے جو وراثت وہ سونپنی ہوگی

یہی چراغِ جلیں گے تو روشنی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی
==================

ملا جو ہم کو بزگوں سے مظہر و فرحان
عزائی ورثہ جو رہتا ہے شاملِ ایمان
ہماری نسلوں کی بخشش کا ہے یہی سامان
جہاں میں ہم نہ رہیں گے عزاء یونہی ہوگی

یہی چراغِ جلیں گے تو روشنی ہوگی
بناؤ نسل عزادار تو خوشی ہوگی
یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

روشنی ہوگی
روشنی ہوگی
روشنی ہوگی



LYRICS - YEHI CHARAG JALENGE TO ROSHINI HOGI - FARHAN ALI WARIS - MUHARRAM 1443 - 2021 LYRICS - YEHI CHARAG JALENGE TO ROSHINI HOGI - FARHAN ALI WARIS - MUHARRAM 1443 - 2021 Reviewed by Nohayonline.lyrics on 11:54 AM Rating: 5

No comments:

All lyrics are Provided By Videos Caption and Noha Video Description. Any Problem Email Me. Powered by Blogger.