LYRICS - Ya Ali Madad Kya Hai | New Manqabat 2021 | Syed Raza Abbas Zaidi | Qasida 2021
LYRICS - Ya Ali Madad Kya Hai | New Manqabat 2021 | Syed Raza Abbas Zaidi | Qasida 2021
➽ Manqabat Lyrics
یاعلی ع یا علی ع
یاعلی ع یا مرتضی شیر خدا ع
ہے میرا مولا ع میرا مشکل کشاء
جو کہے یا علی ع کیا ہے
اس کے ایمان کی سند کیا ہے
1۔ خود پڑھی مصطفے ص نے ناد علی ع
پھر بھی کہتا ہے مستند کیا ہے۔
2۔ ہے خدا ج کا بھی ایک نام علی ع
اے مقصر اب اس کی رد کیا ہے۔
3۔ ہم بڑھا دیتے ہیں اگر حد سے
تم بتادو علی ع کی حد کیا ہے۔
4۔ ہے عطائے حسین ع میرا ہنر
پھر بھی مجھ سے تجھے حسد کیا ہے
5۔ ساتھ جب ہے چراغ حب علی ع
خوف تاریکی لحد کیا ہے
6۔اپنی چادر میں پاوں رکھتا ہوں
جانتا ہوں کے میرا قد کیا ہے
7۔ دیکھو حر ع اور حرملا کا چلن
جان لو نیک کیا ہے بد کیا ہے
8۔ پوچھو انصار شہ ع پوچھو سہیل
موت کیا چیز ہے شہد کیا ہے
LYRICS - Ya Ali Madad Kya Hai | New Manqabat 2021 | Syed Raza Abbas Zaidi | Qasida 2021
Reviewed by Nohayonline.lyrics
on
3:24 PM
Rating:
No comments: