LYRICS - Wahab-e-Kalbi | Shahid Baltistani | Muharram 2020/1442

 

LYRICS Wahab-e-Kalbi | Shahid Baltistani | Muharram 2020/1442 - Lyrics


وہبِ کلبی، وہبِ کلبی
عیسٰی کے امتی تم پر سلام ہو

مسلمانوں۔!
مسلمانوں حسین ابن علی رحمت اللعالمین ﷺ کا نواسہ اور محسنِ انسانیت ہے.
اوراس کی دلیل یہ ہے کہ میدانِ کربلا میں جہاں رسولِ خداﷺ کا کلمہ پڑھنے والوں میں
چند جانثاروں نے حق مودت ادا کرتے ہوئے پیاس کے عالم میں جامِ شہادت نوش فرمایا
وہیں حضرت عیسٰی علیہ السلام کے امتیوں میں ایک وہب الکلبی بھی تھا۔
وہب کربلا کا وہ دلہہ ہے جس نے اپنی ماں اور اپنی زوجہ کے ساتھ
خانوادہ حسین ابنِ علی علیہ السلام پر اپنی جان نثار کردی،
سلام ہو وہب کی ماں پر، سلام ہو وہب کی ماں پرکہ لشکرِ یزید سے جب اسے اپنے لعل کا سر ملا
تو اس نے وہب کا سر لُوٹاتے ہوئے "فخریہ انداز سے کہا
“میرا بچہ حسین ابن علیؑ کا صدقہ ہے اور ہم صدقہ واپس نہیں لیتے.”

اکبرؑ کی ماں سے کہتی تھی
رو کر وہب کی ماں

بی بی میرا پسر کہاں، اکبر تیرا کہاں

بی بی یہ سوچھ کر مجھے آتا نہیں ہے چین
اکبر کا درد دیکھیں گے کیسے بھلا حسین
روتے تھے وہ وہب جو رگڑتا تھا ایڑیاں

ہم نےتو کلمہ پڑھ لیا اکبرؑ کو دیکھ کر
یہ کیسے لوگ ہیں جنھیں شک ہے حسینؑ پر
لگتا ہے مجھ کو کوئی مسلماں نہیں یہاں

ہٹتی نہیں یوں آپ کے شہزادے سے نظر
شادی کیئے بغیر ہی مرجائیگا پسر
اک ماں کے دل حال سمجھتی ہے ایک ماں

آنسوں خوشی کے بہنے لگے غم کے ساتھ ساتھ
مقتل میں نے دیکھا جو پہلو پہ رکھے ہاتھ
روتی تھی میرے لال کو اکبر کی دادی جاں

خود اپنی تربیت پہ کیا شکرِ کبیرا
زوجہ سے جو وہب نے وصیعت میں یہ کہا
فضہ سے پہلے ہاتھوں میں بندھوانا رسیاں

ہائے اکبرؑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں زوجہِ وہب سے یہ کہہ دیتی ہوں ابھی
وہ بھائی کہہ کے لاش پہ اکبر کے روئے گی
میں نے سُنا ہے فاطمہ صغرا نہیں یہاں

اُمِ وہب کی لاش پہ لیلہ نے یہ کہا
سجادؔ اس سے بھڑکے مقدر ہو اور کیا
رَن میں شہید ہوگئی بیٹے کے ساتھ ماں



LYRICS - Wahab-e-Kalbi | Shahid Baltistani | Muharram 2020/1442 LYRICS - Wahab-e-Kalbi | Shahid Baltistani | Muharram 2020/1442 Reviewed by Nohayonline.lyrics on 12:20 PM Rating: 5

No comments:

All lyrics are Provided By Videos Caption and Noha Video Description. Any Problem Email Me. Powered by Blogger.