LYRICS - Ali Pasand Hai Mujhe - 13 Rajab New Manqabat 2021 | Syed Raza Abbas Zaidi | Mola Ali Manqabat | 1442

 

LYRICS - Ali Pasand Hai Mujhe - 13 Rajab New Manqabat 2021 | Syed Raza Abbas Zaidi | Mola Ali Manqabat | 1442 


Manqabat Lyrics
-----------------------------------------

دم ھمادم علی علی علی مولا
دم ھمادم علی علی علی مولا

حیدر حیدر حیدر حیدر

جلالِ ذالجلال ھے علی علی
خدا کا ھم خیال ھےعلی علی
بلندیاں یہ دیکھکر پکارا دل میرا

علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

رجب کی تیرھویں کو یہ بتوں سےکعبہ بول اُٹھا
چلو یہاں سے جاؤ اب تھا جتنا رہنا رہ لیا
خدا کاھے یہ فیصلہ علی علی
ھے جسکا گھر وہ آگیا علی علی
نہیں پسند مجھکو تم مجھے تو بس میرا
علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

مناؤ جشن یہ کہا خدا نے خود خدائی سے
ملے ہیں آج مصطفٰےؐ زمیں پہ اپنے بھائی سے
نبیؑ کی گود میں علیؑ علی علی
جب آئے تو نظر ملی علی علی
علیؑ جو مسکرائے تو یہ بولے مصطفٰےؐ
علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

نہ جانےکتنےلوگ تھےجو سوسکے نہ رات بھر
تھے منتظر بتولؑ کا بنے گا کون ھمسفر
ستارا عرش سے چلا علی علی
لئے رضائے فاطمہؑ علی علی
علیؑ کے در پہ آکے یہ ستارا بول اُٹھا
علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

مجھے پسند نہیں ھے کسی کی بات کرو
خدا کے بعد خدا کے ولی کی بات کرو
فرشتوں قبر میں کیسے سوال کیسے جواب
اب آگئے ھو تو بیٹھو علی کی بات کرو

لئے کتاب ھاتھ میں ھر اک حساب مانگنے
فرشتے قبر میں جب آگئے جواب مانگنے
میں مطمئن تھاساتھ علی علی
ہیں میرےلئےنجات ہیں علی علی
فرشتے کچھ نا کہسکے یہ میں نے جب کہا
علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

یہ دے رھا تھا دار پر بیان میثمِ ولا
علیؑ کا عشق ساتھ ھے تو جان کیا زبان کیا
ھے حد میرے جنون کی علی علی
نا روک پائیگا کوئی علی علی
تو جتنی بار پوچھ لے کہونگا میں سدا
علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

حیدر حیدر حیدر حیدر حیدر حیدر حیدر

خیبر میں جب علیؑ کو محمدؐ نے دی صدا
سنکر صدا علیؑ نے یہ راہوار سے کہا
چل اے مجلی ھمکو بلاتے ہیں مصطفٰیؐ
ایسے پہنچ کے تیری مقلد بنے ھوا
دوڑا وہ اسطرح کے ھوا کانپنے لگی
کہتا تھا ھر قدم پہ مجلی علیؑ علیؑ
علیؑ علیؑ علیؑ علیؑ

آئینگے کسطرح سے علی بس یہ سوچ کر
خیبر میں سبکے لب پہ رواں تھا اگر مگر
نظریں جمی ہوئیں تھیں مدینے کی راہ پر
کہنے لگے یہ حضرتِ سلمان دیکھکر
کیوں دیکھتے ھو راہ تم اتنے دھیان سے
وہ دیکھو آرھے ھیں علیؑ آسمان سے

واہ کیا بات میرے مولا کی
واہ کیا بات میرے مولا کی
واہ کیا بات میرے مولا کی

پہنچے علیؑ سلام نبیؐ کو کیا ادا
پرچم دیا نبیؐ نے چلا شیرِ کبریا
مرحب کو اسطرح سے پچھاڑا نہ اُٹھسکا
ھر سمت وردِ نامِ علیؑ گونجنے لگا
خیبر کا در اُکھاڑکے پھینکا علیؑ نے جب
کہنے لگے یہ دیکھکے عاشق علیؑ کے سب

واہ کیا بات میرے مولا کی
واہ کیا بات میرے مولا کی
واہ کیا بات میرے مولا کی

من کنت مولا فہٰذا علی مولا
من کنت مولا فہٰذا علی مولا

علیؑ کا ھاتھ تھام کر نبیؐ نے خم میں یہ کہا
بغور دیکھلیں سبھی یہی ھے جانشیں میرا
کہا یہ جب رسول نے علی علی
ہیں سبکے مولاؑ آج سے علی علی
تو جھوم کر ھر عاشقِ علیؑ نے دی صدا
علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

ذیشان ھو یا رضا ھو سب ہیں تیرے درکے نوکر (مولا)
شاہ شمس سچل بھٹائی خواجہ ہوں یا ہوں قلندر
ملا ھے سبکو مرتبہ یہ سب ھے بس کرم تیرا
وہی بنا ولی کے جسکے لب پہ ورد تھا
علیؑ پسند ھے بہت پسندعلیؑ پسندھے مجھے

حیدر حیدر حیدر حیدر



LYRICS - Ali Pasand Hai Mujhe - 13 Rajab New Manqabat 2021 | Syed Raza Abbas Zaidi | Mola Ali Manqabat | 1442 LYRICS - Ali Pasand Hai Mujhe - 13 Rajab New Manqabat 2021 | Syed Raza Abbas Zaidi | Mola Ali Manqabat | 1442 Reviewed by Nohayonline.lyrics on 3:09 PM Rating: 5

No comments:

All lyrics are Provided By Videos Caption and Noha Video Description. Any Problem Email Me. Powered by Blogger.