LYRICS - Aaj Mera Hussain Agaya | Syed Raza Abbas Zaidi | 3 Shaban- Imam Hussain Manqabat

 

LYRICS - Aaj Mera Hussain Agaya | Syed Raza Abbas Zaidi | 3 Shaban- Imam Hussain Manqabat


Manqabat Lyrics

 
تین شعبان کا دن شروع ھوگیا
آفتابِ شہادت طلوع ھوگیا
مسکرانے لگے دوجہاں کے مکیں
کون آغوشِ زہراؑ میں ھے یہ حَسیں
جب نگاہیں ملیں نور سے نور کی
خوش ہوئیں بول اُٹھیں سیدہؑ
آج میرا حُسینؑ آگیا

فاطمہؑ نے کہا میرے نورِ نظر
بن تمہارے ادھورا ادھورا تھا گھر
کبریا کی قسم تم نا آتے اگر
تم سے ملنے میں آجاتی خود عرش پر
رب سے مانگوں اب اور کیا
آج میرا حُسینؑ آگیا

عرش والے بھی موجود ہیں صف بہ صف
مسکراکر پکارے یہ شاہِ نجف
ایسا بیٹا ملا ھے یہ میرا شرف
اور پھر دیکھکر فاطمہؑ کی طرف
مرتضٰیؑ نے کہا شکریہ
آج میرا حُسینؑ آگیا

فاطمہؑ پھر حسنؑ سے یہ کہنے لگیں
چھوٹا مبارک ھو اے ھم نشیں
جسکا تھا انتظار آگیا وہ حَسیں
آج میری خوشی کا ٹھکانا نہیں
دل میرا دے رھا ھے صدا
آج میرا حُسینؑ آگیا

رُخ محمدؑ نے دیکھا تو رُخ کھِل گیا
مسکراکر کہا آج سب مل گیا
آج سینے میں اِسکے میرا دِل گیا
اے میرے دین اب وقتِ مشکل گیا
ملگیا تجھکو مشکل کشا
آج میرا حُسینؑ آگیا

دوجہاں کے مسیحہ کا رخ دیکھکے
اپنے فطرس سے جبرئیل جاکر ملے
مسکراکر یہ جبرئیل کہنے لگے
تیری پرواز کے پھر سے دن آگئے
تجھکو ھوجائینگے پر عطا
آج میرا حُسینؑ آگیا

کربلا کی زمیں بول اُٹھی جھوم کے
منتظر تھی میں مشکل کشا کیلئے
آئے کتنے نبیؐ آکے جاتے رھے
کرب سے مجھکو آزاد نا کرسکے
انتظار اب مکمل ھوا
آج میرا حُسینؑ آگیا

فرش پر ھے نزول آج قرآن کا
عیدِ اکبرؑ دن تین شعبان کا
مرتبہ بڑھ گیا اور انسان کا
دیکھوچہرا منورھےذیشان کا
جشن کیوں نا منائے رضا
آج میرا حُسینؑ آگیا



LYRICS - Aaj Mera Hussain Agaya | Syed Raza Abbas Zaidi | 3 Shaban- Imam Hussain Manqabat LYRICS - Aaj Mera Hussain Agaya | Syed Raza Abbas Zaidi | 3 Shaban- Imam Hussain Manqabat Reviewed by Nohayonline.lyrics on 3:21 PM Rating: 5

No comments:

All lyrics are Provided By Videos Caption and Noha Video Description. Any Problem Email Me. Powered by Blogger.